Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / Cricket News / پیشاب کر دیا یہ جگہ پاک نہیں ، نماز کیسے پڑھتی ہوں؟

پیشاب کر دیا یہ جگہ پاک نہیں ، نماز کیسے پڑھتی ہوں؟

’’امی کیلئے شال بُن رہی تھی کہ امریکی اہلکار نے آکر اس پر پیشاب کر دیا یہ جگہ پاک نہیں ، نماز کیسے پڑھتی ہوں؟‘‘ عافیہ صدیقی امریکی قید میں دن رات کس دردناک اذیت میں گزار رہی ہیں، جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے جیل میں چند روز قبل ملاقات کی تھی جس کا مقصد عافیہ صدیقی کی امریکی قید میں زندگی کی تصدیق کرنا تھا۔ پاکستانی قونصل جنرل نے اس حوالے سے رپورٹ دفتر خارجہ کو ارسال کر دی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جیل کے ایک سابق سٹاف ممبر رامیریز(کوتاہ قد، بھدا اور بدصورت) کا عافیہ نےکئی بار ذکر کیااس نے عافیہ کی بنائی ہوئی شال پر پیشاب کر دیا تھا، وہ اپنی والدہ کیلئے شال بن رہیں تھیں، عافیہ کو خدشہ ہے کہ مذکورہ شخص اگلے ماہ پھر یہ جیل جوائن کر کے انہیں اذیت پہنچائے گا۔ انہیں نے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کو بتایا جائے کہ اس شخص کو جیل میں تعنیات نہ کیا جائے ۔انہیں خوف ہے کہ وہ انہیں جنسی و جسمانی طور پرنقصان پہنچاسکتا ہے ۔ عافیہ نے اس شخص کو عادی جنسی درندہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کرنے والا قرار دیا۔ عافیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے وکیل اینی نیبلٹ نے اپنے دو اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر رواں برس فروری میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ایف ایم سی کارس ویل میں ادارہ جاتی سطح پر جنسی تشدد کیا جاتا ہے ، یہاں صرف خدا ہی بچا سکتا ہے ۔قونصل جنرل کی رپورٹ کے مطابق جیل سٹاف نے کئی بار عافیہ کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنے آپ کو زخمی کرتی ہے ۔ عافیہ نے کہا ہے وہ میرے کمرے میں داخل ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے اور پھر باہرجھوٹ بولتے کہ یہ سب میں نے خود کیا۔ عافیہ نے جیل عملے پر قران کی بے حرمتی کا الزام بھی عائد کیا ۔ ڈاکٹر عافیہ نے کہا وہ جیل میں اسلامی عقائد کے مطابق دن گزارنا چاہتی ہیں لیکن یہ جگہ عبادت کیلئے پاک نہیں، گندہ پانی دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اپنے مذہب پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

About admin3

Check Also

Pakistan rank seventh position in Test rankings

Karachi: Pakistan ranked seventh position in Test rankings Due to average level performances and low …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *