Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / other / Chief Justice Dam damages construction and shoes

Chief Justice Dam damages construction and shoes

Chief Justice Dam damages construction and shoes

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے پاکستانیوں سے اپیل کی گئی تھی۔اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کم عمر بچے بھی ڈیموں کے لیے فنڈ دینے کی خاطر قطار میں کھڑے ہیں۔

ان بچوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور لاہور میں جوتے پالش کرنے کا کام کرتے ہیں۔اور یہ بچے پنجاب بنک میں سپریم کورٹ کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عطیات جمع کروانے آئے ہیں۔اور پوری قوم کے لیے پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستانیوں آگے بڑھو اور ڈیموں کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات دو۔ان بچوں نے اپنی کمائی سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سو سو روپے کے عطیات جمع کروائے۔بچوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور بچوں کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کا حکم دیا اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی جیب سے 10 لاکھ روپے بھی عطیہ کیے۔ چیف جسٹس کی جانب سے عطیہ دئے جانے کے بعد ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسے عطیہ کرنے کا ٹرینڈ بن گیا۔پاک فوج نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان کیا اورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالے گی۔

پاک فوج دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے فنڈزمیں حصہ قومی فریضہ کے تحت ڈالیں گے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج جن میں بری فوج ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان اور افسران 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔اس کے بعد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے عطیہ کیے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری افسران اور فیسکو افسران نے بھی اپنی 3 اور ملازمین نے اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہی نہیں پاکستانی عوام میں موجود محب وطن پاکستانیوں نے بھی پانی کی قلت سے چھُٹکارا پانے اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ جمع کروانا شروع کر دئے ہیں۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنکاکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ2018ء (“DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”)رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔(ش،ز،خ)

 

About admin3

Check Also

Details of the alleged agreement with Shahbaz Sharif’s executives were revealed

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *