Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / Islamic / “Make these things a part of your life” success will become your slave !!

“Make these things a part of your life” success will become your slave !!

’’ان چند باتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں‘‘ کامیابی آپ کی غلام بن کر رہ جائے گی!!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وقت کو ترتیب دینے کے بارے میں پہلا جھوٹ یا غیر مثبت یقین یہ ہے کہ آپ بہت زیادہ منظم، سرد مزاج، رکھ رکھاؤ رکھنے والے اور غیر جذباتی ہیں۔ ترقی کے راستے کی یہ پہلی رکاوٹ ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وقت کو ترتیب دینے سے وہ اپنی آزادی اور بے ساختگی کو کھو دیں گے اور زمانے کے ساتھ نہیں چل پائیں گے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اس طرح بہت سخت اور غیر لچکدار ہو جائیں گے۔ یہ اعتراضات کسی لحاظ سے سچ ثابت نہیں ہوتے۔کئی لوگوں محض اپنے

اس جھوٹ کو چھپانے کے لیے یہ سب کہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو ان اصولوں کا پابند نہیں کر پاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسے غیر منظم لوگ آزاد نہیں ہیں کیونکہ جو لوگ اپنے خیالات اور افعال پر اختیار نہیں رکھ سکتے وہ کبھی آزاد نہیں ہو سکتے۔ بے عمل اور خود پر اختیار نہ ہونے کے باعث وہ ایسی جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وقت کو ترتیب دینے والا شخص زیادہ منظم ہوتا ہے اور اسے زندگی میں زیادہ مواقع، آزادی، آرام و سکون اور سچی خوشی ملتی ہے اور وہ خود پر زیادہ اختیار رکھتا ہے۔خود کو منظم کرنے کی ابتداء آپ آنے والے وقت کے بارے میں سوچ کر، حالات و واقعات کے نتائج کے بارے میں منصوبہ بندی کر کے اور خود کو مکمل طور پر تیار کر کے کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے حالات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال لیں تو آپ مکمل طور پر آزاد ہو جاتے ہیں۔وقت کو ترتیب دینے کے بارے میں دوسری رکاوٹ ذہن کی منفی پروگرامنگ ہے جو آپ کو اپنے والدین اور بااثر لوگوں کی صحبت میں ملتی ہے۔ اگر آپ کے والدین یا دوسرے لوگ آپ کو کہیں کہ آپ بہت زیادہ سست، دیر کرنے والے یا جو کام شروع کیا اُسے دیر سے ختم کرنے والے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ بڑے ہو کر بھی ایسے ہی ہوں کیونکہ آپ کا لاشعور ان ابتدائی احکامات کی اتباع کرے گا۔ایسے رویے کے حامل بہت سے لوگ معذرت خواہانہ انداز میں کہتے ہیں ’میں ایسا ہی ہوں‘، ’میرے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے‘، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی سست اور غیر منظم یا بااختیار اور قابل پیدا نہیں ہوتا۔ وقت کو ترتیب دینے اور ذاتی قابلیت حاصل کرنے کا ہنر کچھ اصولوں پر بار بار عمل کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ اگر ہم میں بُرا سیکھنے کی عادات موجود ہیں تو ہم انہیں اچھا سیکھنے کی عادات میں بدل سکتے ہیں۔وقت کو ترتیب دینے کے بارے میں تیسری بڑی ذہنی رکاوٹ اپنی ذات پر اعتماد کا فقدان ہے۔کچھ لوگوں کو یہ یقین ہوتا ہے کہ ان میں وقت کو ترتیب دینے کی صلاحیت کا فقدان ہے اور اکثر لوگوں کا یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ یہ ایسی کمی ہے جو ان کو وراثت میں ملی ہے، لیکن وقت کو ناقص ترتیب دینے یا بہتر انداز میں ترتیب دینے کے کوئی بھی جین اور کروموسوم نہیں ہیں۔ کسی بھی شخص میں خود کو منظم کرنے کی وراثتی کمی نہیں ہوتی۔ یہاں ہم ایک مثال پیش کرتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ آپ کا ارادہ، آپ کی تحریک کا پیمانہ اور خواہش وہ عنصر ہیں جو آپ سے دنیا کا کوئی بھی کام کروا سکتے ہیں۔تصور کریں کوئی شخص اگلے تیس دن میں انتہائی بہتر ترتیب دینے پر آپ کو دس لاکھ روپے دے گا۔ تصور کریں آپ کی نگرانی کے لیے ہر جگہ کیمرے لگا دیے گئے ہیں۔ یقینا ان تیس دنوں میں آپ اپنے وقت اور صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کریں گے اور آپ کی دن بھر کی ترجیحات اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو استعمال میں لا کر بہتر نتائج دینا ہے۔ ہر روز آپ کو احساس ہو گا کہ آپ کی بہتر انداز میں استعمال کی گئی صلاحیتیں آپ کو دس لاکھ روپے کا حقدار ٹھہرا دیں گی۔آپ ان تیس دنوں میں کتنے متحرک ہوں گے اور کس بہتر انداز سے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ دس لاکھ روپے حاصل کرنے کی خاطر دنیا کے متحرک ترین انسان بن جائیں اور اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لا کر انعام جیت جائیں گے۔ آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایک مہینے کی جہد مسلسل، آپ کی وقت کو ترتیب دینے کی صلاحیتیں اور دوسری کئی صلاحیتیں آپ کی ذات کا حصہ بن جائیں گی اور آپ ساری زندگی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اس میں بہتری لاتے جائیں گے۔

“Make these things a part of your life” success will become your slave !!
Lahore (Monitoring Desk) The first lie or non-positive belief about setting time is that you are very organized, cold tempered, keepers and non-emotional. This is the first obstacle to the development path. Some people think that by setting time, they will lose their freedom and unconsciousness and will not walk with time, and some people think that they will become very strict and non-flexible. These objections are not true in any sense

They all say to hide this lie because they do not bind themselves to these principles. The fact is that such unorganized people are not free because those who can not control their thoughts and actions can never be free. Due to unacceptable and self-control, they spread such false rumors. This proves that the time-to-day man is more organized and gives more opportunities, freedom, comfort, and happiness in life, and he has more authority over himself. The beginning to organize Thinking about time, by planning about the consequences of events and by doing them completely. When you adapt your circumstances to yourself, you are totally free. The second obstacle to setting up the timing is the negative programming of mind that you get in your companions and influential people. If your parents or other people tell you that you are too late, late or starting to work late, then it is possible that you are older because your body’s initial orders Many people with such behavior say in a ‘apologize’, ‘I am the same’, ‘This is always the same with me’, while the fact is that any slow and unorganized or empowerable and worthy Does not produce Skills for setting time and gaining personal ability can often be done on some principles. If we have bad habits of learning, we can transform them into good habits of learning. Third major mental barriers about setting up time is lack of confidence. Some people believe that The ability to set time is lacking, and often the belief of people is inherited by them, but there are no genes and chromosomes that make the time defective or better configured. . No person is inherited to manage himself. Here we offer an example that will prove that your intentions, measurements and desires of your movement are the factors that can make you work for the world. See someone in the next thirty days If you make a better arrangement, you will give one million rupees. Imagine cameras have been placed everywhere to monitor you. Of course, in these thirty days, you will use your time and skills in a full way, and give your best results by using your high-capacity preferences. Every day you will realize that the skills used in your better way will be entitled to you a million rupees. How dynamic you will be in those thirty days and how to use your skills in a better way. The fact is that you will become the world’s most enormous person to gain Rs. 1 million and win your prize by using your skills. The good news for you is the continuation of one month, the ability to set your time, and many other skills will become a part of your race, and you will improve it by performing better life better.

About admin3

Check Also

حضرت اویس قرنی کو جنت کے دروازے پر کیوں روک لیاجائے گا۔

حضرت اویس قرنی کو جنت کے دروازے پر کیوں روک لیاجائے گا۔   حضرت اویس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *